ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سینیئر نائب صدر بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، سید جعفر علی، خالد محمود قریشی، تحفظ تاجر اتحاد کے صدر ملک نیاز بھٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں 26؍ اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے، ملتان میں اسرائیل مردہ باد ریلی اندرون شہر سے نکالی جائے گی اور مکمل شٹر ڈاؤن ہو گا،خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت آج جہاد کا اعلان کرے لاکھوں تاجر اور عوام مظلوم فلسطینیوں کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں، امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی مشروبات کی قیمتوں میں ازخود کئی گنا اضافہ کر کے ظلم کیا جا رہا ہے، اگر پاکستانی کمپنیوں نے سات روز کے اندر مشروبات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہ لیا اور مشروب کی سپلائی پوری نہ کی تو ان کے مشروبات کا بھی مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیں گے، اس موقع پر جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر، رانا ہاشم علی، مرزا نعیم بیگ، رانا محمد اویس، میاں تنویر لنگاہ، اکمل بلوچ، ملک قیصر کمبوہ، نیو ملتان گلشن مارکیٹ کے صدر راؤ لیاقت، کپ بازار کے صدر شاہد محمود انصاری، ناصر محمود چوہان، عاصم ایوبی، شیخ الطاف، ندیم شیخ، چیئرمین سپریم کونسل ملک کامران بھٹہ، ملک عزیز کمبوہ، شہباز قریشی، اعجاز بھٹی، خواجہ انیس، شیخ تنویر، اشرف قریشی، محمد الیاس و دیگر بھی موجود تھے۔