• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال

ملتان (سٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے زیراہتمام پنجاب بھر کی طرح ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے ، اس سلسلہ میں نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ روز  بھی شعبہِ بیرونی مریضاں میں مکمل ہڑتال رہی جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور ایپکا کے لوگوں نے نشتر ہسپتال میں احتجاج کے چوتھے روز بھی ہسپتال میں کام روک لیا جبکہ اس دوران دور دراز سے آئے مریضوں مشکلات کا سامنا رہا  اور وہ طبی سہولیات سے زیادہ تر آؤٹ ڈور میں محروم رہے جب کہ ہیلتھ ملازمین کی آؤٹ ڈور میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور  نجکاری  کا قانون واپس لینے اور لوگوں کے کنٹریکٹ بحال کرکے روزگار دینے کا مطالبہ کیا ۔ 
ملتان سے مزید