• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کریانہ سٹورز، ملک شاپس سمیت فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں بیکری یونٹس، کریانہ سٹورز، ملک شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، وہاڑی میں ہوٹل کی پروڈکشن بند، 10 کلو چائنہ نمک، 45 لیٹر مشروبات تلف کردیے گئے، تفصیلات کے مطابق الفلاح مارکیٹ، شاہ دکن عالم ملتان میں 3 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے، دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر مجموعی طور پر 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح گلگشت کالونی میں ریسٹورنٹ کو سٹوریج ایریا میں گندگی پاۓ جانے، کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاؤہ وہاڑی میں 2 ریسٹورنٹس کو پروڈکشن ایریا میں واشروم کی موجودگی ہونے، صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، خوراک کی نامناسب سٹوریج پر 10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوسرے ریسٹورنٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔ کارروائیاں میلسی اور بورے والا میں کی گئیں۔ مزید خانیوال میں 2 بیکریوں کو چائنہ نمک فروخت کرنے، ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ کارروائیاں فارم روڈ خانیوال اور عبد الحکیم میں کی گئیں۔ مزید برآں خان ٹاؤن میاں چنوں میں سوڈا واٹر کی برکس ویلیو کم ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا -
ملتان سے مزید