ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے شخص سے کسٹم حکام نے شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں ۔پی آئی اے کی پرواز دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم حکام نے عبدالحئی سے دو شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں جسے قبضے میں لیکر کاغذی کارروائی کے بعد گھر روانہ کردیا جب کہ تھانہ مخدوم رشید پولیس نے 8سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ، ندیم احمد نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی آمنہ کو ملزم مزمل جو ہمارا ہمسایہ ہے نے ویرانے میں لیجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔