ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔چہلیک پولیس نے ملزم احسن سے 20لیٹر ملزم وسیم سے 5لیٹر ملزم ریحان سے 5لیٹر شراب قطب پور پولیس نے ملزم شان سے 1020گرام چرس صدر پولیس نے ملزم ساجد علی سے 5لیٹر شراب جبکہ قادر پورراں پولیس نے ملزم عنصر سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بستی ملوک پولیس کو فوڈ سیفٹی آفیسر محمد عمیر نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم شہباز نے غیر قانونی فیکٹری لگاکر ملازمین کے ہمراہ جعلی سیون اپ اور گورمے بوتلیں تیار کرتا ہوا پایا گیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس کو راو ساجد علی نے بتایا کہ ملزم فیاض نے ادھار کی مد میں پانچ لاکھ روپے وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر بوگس پایا گیا جبکہ گلگشت پولیس کو نعیم نے بتایا کہ ملزم عدنان نے رقم کا تقاضہ کیا جس کے اکاونٹ میں رقم ٹرانسفر کی جس نے مجھے پیسوں کے عوض جعلی و بوگس چیک دیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،ولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کوتوالی پولیس کو اسحاق نے چوری کی اطلاع دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو قوعہ کی بابت تصدیق نہ ہوسکی جبکہ جبکہ صدر جلالپور پولیس کو رمضان نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، چوری شدہ موٹرسائیکل ڈکیتی کیلئے تیار کرکے اپنے پاس رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزمان محمد عارف ،محبوب علی اور علی حسن کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی شروع کردی،پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بھٹہ خشت مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔الپہ پولیس کو ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر کے اہلکار رضوان نے بتایا کہ دوران چیکنگ متی تل روڑ پر ملزم بھٹہ خشت مالک نادر نے کم عمر کے ملازمین کو اپنے پاس رکھا ہواتھا جس کے پاس کم عمر ملازمین کو ملازمت پر رکھنے اور پیشگی اجرت کے سلسلے میں تحریری معاہدہ نہ کیا ہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 7نامزد ملزمان سمیت دیگر نامعلوم کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔