ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کا پہلا جدید ٹینس و کرکٹ پیڈل کورٹ جناح پارک میں قائم، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے جناح پارک میں ٹینس کرکٹ پیڈل کورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیل اور تفریح کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، پیڈل کورٹ کو 45 روز میں مکمل کرلیا جائیگا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انفراسٹرکچر کی بہتری ایک کامیاب ماڈل بن چکی ہے، ٹینس پیڈل کورٹ نوجوانوں کی جسمانی فٹنس اور ٹیم سپرٹ کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے گا، جدید پیڈل کورٹ بین الاقوامی معیار کی پریکٹس کی سہولت فراہم کرے گا، سپورٹس کارنر کو شفاف نیلامی کے بعد عوام کیلئے کھولا جائیگا۔