• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچری مکمل نہ کرنے کا دکھ نہیں ٹیم کے جیتنے کی خوشی ہے، یاسر خان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سلطانز کے بیٹر یاسرخان نے کہا ہے کہلاہور قلندرز کے خلاف ان کی عمدہ کارکردگی سخت محنت کا نتیجہ ہے، یاد رہے کہ یاسر خان نے منگل کی شب ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹین میں لاہور قلندرز کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے، یاسر خان کا کہنا ہےکہ ان کی کوشش تھی کہ ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں،سنچری مکمل نہ کرنے کا دکھ نہیں ہے،خوشی ٹیم کے جیتنے کی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف جیت درحقیقت ہمارے لیے ایک اسٹارٹ ہے،ملتان کا کراؤڈ ہمیشہ سپورٹ کرنے والا رہا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کے سامنے اچھا اسٹارٹ ملا ہے اور کوشش کرینگے کہ کارکردگی میں مستقل مزاجی رہے اور آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں۔
ملتان سے مزید