• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 22مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 22مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے محمد جاوید سے ملزم عبدالرحمان دیگر دو نامعلوم کے ہمراہ کار چھین کر فرار ہوگیا تھانہ چہلیک کے علاقے واجد فرید سے نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے غلام یاسین سے نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا محمد عاطف سے بھی نقدی اور موبائل لوٹ لیا تھانہ ممتاز آباد اور بی زیڈکے علاقے جھپٹا مارکر موٹر سائیکل سوار ملزمان افضل اور فرحان کے موبائلز فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے فیاض سے تین مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی تھانہ قادر پورراں کے علاقے صفیہ بی بی سے دو مسلح ڈاکو نقدی و موبائل لوٹ کر لے گئے جبکہ عرفان حیدر، محمد شریف، سیف الرحمان، ریاض حسین، حسنین احمد، رحمت، ایمان علی، عامر، زین، شکیل، ملک الیاس، عرفان، خضر اور نور محمد کے نقدی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔
ملتان سے مزید