ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی ، زیادتی اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق شاہ شمس پولیس نے ملزم نعیم سے 220گرام آئس، ملزم ناصر سے 180گرام آئس، ملزم کاشف سے 1250گرام چرس، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم آصف سے 60گرام آئس جب کہ دولت گیٹ پولیس نے ملزم عثمان سے 1100گرام ہیروئن برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد ودیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر پولیس کو مقصود مائی نے بتایا کہ ملزم شعبان دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری بیٹی سعدیہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے جب کہ بستی ملوک پولیس کو محمد اعجاز نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری بیٹی کو اغوا کرلیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ، پولیس کو محمد شہباز نے بتایا کہ میری بھانجی 19سالہ کو ملزمان سانول اور عنصر بہاولپور سکھا بستی لے گئے اور زیادتی کی، اطلاع پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ، چہلیک پولیس نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،چہلیک پولیس کو وائلڈ لائف کے ذوالقرنین نے بتایا کہ ملزمان عمر ،عثمان اور ثقلین غیر قانونی طریقے سے پرندوں کی خریدو فروخت اور بٹیر کا گوشت فروخت کررہے تھے، پہلے بھی ملزمان کے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت چالان کیے گئے تھے جو اس جرم سے باز نہ آرہے ہیں جبکہ ملزمان کی طرف سے لوکل ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر شجاع آباد پولیس کو مجیب الرحمان نے بتایا کہ ملزم عمران نے میرے بھتیجے عاقب کو فصل مکئی میں لیجاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ سٹی شجاع آباد پولیس کو گلزار بی بی نے بتایا کہ ملزمان اللہ دتہ ، ساجد اور عبید اللہ نے میرے بیٹے 14سالہ شعیب کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نےٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شاہ شمس پولیس نے ملزم نعیم سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔