• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہسپتال، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر اوپی ڈی میں ہڑتال جاری، مریض پریشان

ملتان (سٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی کال پر پنجاب کے دیگر ہسپتالوں کی طرح نشتر ہسپتال ملتان میں منگل کے روز بھی شعبہ بیرونی مریضاں (او پی ڈی) میں مکمل ہڑتال کی گئی،ہڑتال کا یہ سلسلہ تین روز سے جاری ہےجس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،احتجاج سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف اور پنجاب اسمبلی کے سامنے گزشتہ پندرہ روز سے جاری پرامن دھرنے میں شامل ہیلتھ ملازمین پر پولیس تشدد اور حکومت کی جانب سے مذاکرات میں غیر سنجیدگی کے خلاف کیا جا رہا ہے، ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور ایپکا کے ملازمین نے تمام معمولات معطل کر دیے ہیں اور مریضوں کو او پی ڈی میں طبی سہولتیںفراہم نہیں کی جا رہیں، ہڑتال کے باعث سیکڑوں مریض بغیر علاج کے واپس جانے پر مجبور ہو رہے ہیں ،گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت سنجیدہ مذاکرات کا آغاز نہیں کرتی، تب تک ہڑتال کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور شعبہ بیرونی مریضاں میں کام بند رہے گا،ترجمان نے حکومت کو متنبہ کیا کہ ہیلتھ ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔
ملتان سے مزید