ملتان(سٹاف رپورٹر )مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری کے صدر سید موسیٰ رضا بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے محرم کے جلوسوں اور مجالس کے لیے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور تمام لائسنسداروں سے کہا ہے کہ دوران محرم الحرام امن و بھائی چارے کی فضا کو ہمیشہ کی طرح بحال رکھا جائے ،محرم الحرام میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں بہت بے ضابطگیاں ہوتی ہیں ،انتظامیہ تو اخراجات کرتی ہے لیکن کام معیاری نہیں ہوتا ،انتظامیہ کو چاہیے کہ معیاری انتظامات کرے جب کہ ملتان انتظامیہ سے ہمارا تعاون ہمیشہ کی طرح جاری رہے گا۔