• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی ملوک میں آتشزدگی کے واقعات اور فائربریگیڈ کی گاڑی نہ ہونے پر شہریوں کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)بستی ملوک کے علاقہ میں مختلف اوقات میں متعدد مقامات پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہورہے ہیں جب کہ علاقہ میں فائر بریگیڈ کی گاڑی موجود نہیں ہے ،گزشتہ روز بستی ملوک کے علاقہ لاڑ میں جاوید کمہار نامی محنت کش کی تیار فصل گندم میں آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجہ میں 4 کنال گندم خاکستر ہوگئی ،عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، قبل ازیں بستی ملوک کے علاقہ قصبہ مڑل میں آگ لگنے سے 7 ایکڑ تیار فصل گندم خاکستر ہوگئی تھی جب کہ اس کے علاوہ بھی آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ 76مواضعات پر مشتمل علاقہ تھانہ بستی ملوک میں ایک بھی فائر بریگیڈ کی گاڑی نہیں ہے ،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فائر وہیکل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔
ملتان سے مزید