ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹیٹ لائف ملتان زون کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل ہیڈ مارکیٹنگ میاں رضوان مجید تھے،تقریب میں لکی ڈرا اور میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں لاکھوں روپے کی نقد انعامات کے علا وہ دیگر قیمتی انعامات بھی فیلڈز ورکرز میں تقسیم کیے گئے،تقریب ڈویژنل ہیڈ مارکیٹنگ میاں رضوان مجید ریجنل چیف ملتان ریجن میڈم شازیہ پرویز زونل سربرا ملتان زون چوہدری طارق صدیق ایریا میجر ایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں سعید فیلڈ ورکر ایسوسی ایشن کے صدر آغا سہیل کامران نے بھی خطاب کیا۔