کوئٹہ (پ ر) بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولووجی کوئٹہ کی انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ 13ماہ بعد دوبارہ گردوں کی پیوند کاری کے آپریشن شروع کئے جارہےہیں اور اس سلسلے میں پہلا انتقال گردہ ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق جمعہ 25اپریل کو کیا جائے گا جس کے لئے بنق کی ٹیم نے تیاری مکمل کر لی ہے۔گردوں کا یہ ٹرانسپلانٹ نیفرالوجی ، یورالوجی کے ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق بنق (BINUQ) کی نیفرالوجی کی ٹیم میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فضل مندوخیل کے علاوہ ڈاکٹر نادیہ ،ڈاکٹر حبیب بلوچ ،ڈاکٹر حمید اللہ اور ڈاکٹر صادق کاکڑ یورالوجی کی ٹیم میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حیات کاکڑ کے علاوہ ڈاکٹر شوکت علی ، ڈاکٹر مقبول جبار ڈاکٹر احمد اللہ اور ڈاکٹر راشد علی شامل ہیں ۔ ادارہ کی نئی انتظامیہ مریضوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔بنق ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے کے مریضوں کو انتقال گردہ کیلئے دیگر صوبوں کو جانے کی ضرورت نہیں جبکہ پڑوسی ملک افغانستان کیلئے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت رعایتی فیس پر انتقال گردہ کے آپریشن کئے جائیں گے۔