کوئٹہ(پ ر)پیپلزپارٹی کے ایم پی اے حاجی علی مدد جتک نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو اسلام آباد میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کے حوالے سے موثر آواز اٹھانے پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ نے قومی سطح پر جس جرأت مندی سے ’خونی روڈ‘ کہلانے والی اہم شاہراہ کا مسئلہ اٹھایا وہ قابلِ تعریف ہے ان کی بھرپور توجہ اور عملی اقدامات کے نتیجے میں اب یہ دیرینہ مسئلہ حل کی جانب بڑھ رہا ہےانہوںنے کہاکہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہےانہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنا مشن جاری رکھے گی۔