• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے پراپرٹی ایکسپو ڈیجٹیل آکشن اختتام پذیر،خرید داروں کی دلچسپی برقرار

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) تین روزہ ڈی ایچ اے پراپرٹی ایکسپو ڈیجٹیل آکشن کے تیسرے روز منگل کو بھی خرید داروں کی دلچسپی برقرار رہی ۔درجنوں شہریوں نے پراپرٹی ایکسپو وزٹ کیا اور ڈی ایچ اے کو تین ارب روپے سے زائد کے پلاٹس فروخت کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی جو ٹارگٹ سے 20 فیصد کم رہی جس کی وجہ ٹیکسوں کی بھرمار بتائی جاتی ہے۔ ڈی ایچ اے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئر نجف اعوان پراپرٹی ایکسپو ڈیجیٹل آکشن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ دانیال ہوتی نے انہیں تین روزہ ایکسپو میں شہریوں کی دلچسپی بارے بریف کیا ۔ پراپرٹی ایکسپو بارے میڈیا کے مثبت کردار پر ڈی ایچ اے شعبہ تعلقات عامہ کے محمد طارق کو شاباش بھی دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید