• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کی غذائیت ترجیح ، اہم مسئلہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، سیکرٹری صحت

اسلام آباد ( جنگ نیوز)وفاقی سپیشل سیکرٹری صحت مرزا ناصرالدین مشہود احمد نے کہا ہے صحت مند ماں ہی صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے، پاکستان میں ماں کی غذائیت حکومت کی ترجیح ہے۔ اس اہم مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان وفاقی اور صوبائی سطح پر ملٹی مائیکرونیوٹرنٹ سپلیمنٹیشن (MMS) کے فروغ کے لیے جونید فیملی فاؤنڈیشن (JFF) جیسے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ مقامی ہوٹل میں "ماں کی غذائیت مضبوط بنانے" کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینار سے خطاب میں اسپیشل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں آگاہی اور تعلیم کی کمی کے باعث خواتین کی غذائی ضروریات اکثر نظر انداز ہو جاتی ہیں۔تقریب میں جونید فیملی فاؤنڈیشن کے چیئرمین انصر جونید ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیکی رینج، ڈاکٹر عبدالغفار اور یونیسیف کی نائب نمائندہ شمیلہ رسول سمیت عالمی ماہرین اور پالیسی سازوں نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ JFF نے 2024 میں 10 لاکھ سے زائد MMS سپلیمنٹس فراہم کیے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیکی رینج نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید