• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، اجمل بلوچ

اسلام آباد ( جنگ نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے پاکستان بھر کے صوبائی عہدیداروں سے 26اپریل کی ہڑتال کے بارے میں مشاورت کی اور ملک بھر میں 26 اپریل ہفتہ ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ پاکستان بھر کے تاجر 26اپریل کو یکجہتی کے اظہار کے طور پرمکمل شٹر ڈاؤن کریں اور اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
اسلام آباد سے مزید