• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور انفلٹرڈ، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما بہت پُرجوش ہیں: فواد خان


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار فواد خان ان دنوں اپنی آنے والی بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا آغاز دبئی میں میوزک لانچ کے ساتھ ہوا، جسں میں فلم کی مکمل کاسٹ نے شرکت کی۔

اسی فلم کی تشہیر کے دوران اداکار نے دبئی کے مقامی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے بالی ووڈ ساتھی اداکاروں کے بارے میں بات کی۔

ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے بالی ووڈ ہیروئنز کے ساتھ کام کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سونم کپور انفلٹرڈ ہیں جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر بھی جبکہ عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما بہت پُرجوش ہیں، ان کے ساتھ کام کا حیرت انگیز تجربہ رہا۔

فواد خان نے مزید کہا کہ تمام اداکارائیں بہت محنتی اور دل کی اچھی ہیں اور جب کوئی دل کا اچھا ہوتا ہے تو ان کے ساتھ کام کا الگ مزہ آتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’عبیر گلال ‘ کے ڈائریکٹر آرتی ایس بگدی ہیں اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش مناظر کے درمیان کی گئی ہے جب کہ فلم 9 مئی 2025 کو تھیٹر میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید