• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ پر نہروں کے معاملے پر عجلت سے گریز کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ تکنیکی و آئینی امور کواعلیٰ سطح کے فورمز پر ہی حل ہونا چاہیے، اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ اور دریائے سندھ پر نئی نہروں کے معاملے پر عجلت سے گریز معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں فی الفور زیر غور لایا جائے قومی اہمیت کے حامل ایشوز کو باہمی افہام وتفہیم سے ہی حل ہونا چاہیے اس بارے میں تحفظات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے، پانی کا براہ راست تعلق عام کاشت کار اور عوام سے ہے لہٰذا اس طرح کے قومی و عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں پر سیر حاصل بحث،باہمی افہام و تفہیم اور تمام اکائیوں کا اتفاق رائے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید