• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم نے علّامہ ظہور الحسن درس کی اقتدا میں نماز عید الفطرادا کی، مقررین

کراچی (نیوزڈیسک)تحریک پاکستان کے رہنما اور سندھ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی رفیق علّامہ ظہور الحسن درس کے 53و یں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علّامہ ظہور الحسن درس کی دینی، ملی، سیاسی اور فلاحی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ علّامہ فیصل عزیز بندگی نے بیان کیا کہ قیامِ پاکستان کے بعد پہلی نمازِ عید الفطر قائد اعظم نے علّامہ ظہور الحسن درس کی اقتدا میں عید گاہ میدان ایم اے جناح روڈ پر ادا کی تھی، علّامہ ظہور الحسن درس سندھ مسلم لیگ اور آل انڈیا مسلم لیگ ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سندھ میں تحریک آزای کی سرکر دہ شخصیت تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید