• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورس مین پائپ لائن ڈالنے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا، ایم ڈی واسا

ملتا ن (سٹاف رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ چونگی نمبر 9 ڈسپوزل سٹیشن تک فورس مین پائپ لائن ڈالنے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے اور سڑک کی تعمیر کے لیے سائٹ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہینڈ اوور کر دی گئی ہے سڑک کی جلد تعمیر سے شہریوں کو امد و رفت کے حوالے سے بھرپور ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ اعوان چوک ہیڈ محمد والا روڈ سے چونگی نمبر 9 تک فورس مین پائپ لائن اور ڈسپوزل سٹیشن کی اپگریڈیشن کا منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چونگی نمبر 9 چوک پر فورس مین پائپ لائن کا منصوبہ مکمل ہونے پر ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس عارف عباس ، ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے رانا محمد وسیم سمیت دیگر انجینئر بھی موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے اس دوران مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں ترقیاتی منصوبے میں شفافیت اور کوالٹی آف ورک کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایل ایم کیو روڈ اور چونگی نمبر 9 چوک پر شہر کے سب سے زیادہ ٹریفک کے بہاؤ کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا خاص خیال رکھا گیااور دھول،مٹی کے خاتمے کیلئے مسلسل چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا اس دوران مزید بتایا گیا کہ اعوان چوک سے چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن تک 11ہزار میٹر فورس مین پائپ لائن ڈالنے کا کام مکمل کیا گیا ہے ۔ 
ملتان سے مزید