• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں 24 اپریل کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی سریاب ون ، سریاب ٹو ، اولڈ لیاقت بازار ، جوائنٹ روڈ ، منی مارکیٹ ، سیٹلائٹ ٹاون ، اولڈ جان محمد ، نیو جان محمد ، نواب خیر بخش مری فیڈروں سے صبح 10 تا دوپہر 2 بجے بجلی بند رہے گی ۔ 25 اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے جناح ٹاون ، اولڈ سمنگلی ، عالم خان ، مالک ، انٹرکنیکٹر ، پی اے ایف سٹی فیڈرز سے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ دریں اثنا مختلف ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنوں پر کام کے سلسلے میں 24 اپریل کو گنداخہ گرڈ اسٹیشن سے صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ گوادر انڈسٹریل اور پسنی گرڈ اسٹیشنز سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید