اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے6 اداروں کی بندش اور دیگر اداروں میں ضم کرنے کے حکومتی احکامات کے بعد ان اداروں کے سربراہوں کی تقرریاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سٹیڈک،سی ڈبلیو ایچ آر، پکرٹ، پی سی ایس ٹی کو بند، این آئی او اور این آئی ای کو ضم کرنیکا فیصلہ ہوچکا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق سٹیڈک ،کونسل فار ورکس اینڈ ہائوسنگ ریسرچ ( سی ڈبلیو ایچ آر ) ، پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی (پکرٹ) ، اور پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی )کو بند جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشنو گرافی ( این آئی او) کو یونیورسٹی یا میری ٹائم انسٹیٹیوٹ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس ( این آئی ای )کو نسٹ، نیوٹیک یا پھر پی سی ایس آئی آر میں ضم کیا جائے گا ، جس کے باعث ان اداروں کے سربراہوں کی تقرریاں نہیں ہو رہی ہیں ، واضع رہے کہ این آئی ای کے ڈائریکٹر جنرل ایم پی ون کی پوسٹ 13مارچ 2023، این آئی او کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ 7جنوری 2024، سٹیڈک کے ایم ڈی کی پوسٹ 20اپریل 2021، پی سی ایس ٹی کے چیئرمین کی پوسٹ 15جنوری 2018، پکرٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ 30مارچ 2020اور سی ڈبلیو ایچ آر کے چیئرمین کی پوسٹ 12سال سے خالی ہے ۔