بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔
ایمر جنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے۔
گزشتہ 3 روز کے دوران انسدادِ پولیو مہم کا 80 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔
7 روزہ مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
صوبے میں انسدادِ پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔
صوبے میں اس سال پولیو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق صوبے کے ماحول میں پولیو وائرس موجود ہے، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔