• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس تھانہ میں پولیس سے تصادم کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس تھانہ میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور پولیس کے مابین تصادم کے نتیجے میں4طالب علم زخمی ہوگئے،پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی رہائی کے بعد سو سے ڈیڑھ سو افراد نے تھانے پر حملہ کیا،لاٹھی چارج سے کچھ نوجوان معمولی زخمی ہوئے ، ایڈووکیٹ قادر راجپر کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکاروں نےقانون کی تعلیم حاصل کرنے والے2 طالب علموں کو چیکنگ کے دوران گرفتارکیااور انہیں تھانہ منتقل کرکے ان کی تزلیل کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید