کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاون رئیس گوٹھ سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی جو سول اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق لاش2 سے 3 روز پرانی اور کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی ،جبکہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، شناخت نہیں ہوسکی ، مقتول کی عمر 45سے50 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ،پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی،دریں اثنا لیاری میں فائرنگ سے 35 سالہ محمد سہیل ولد عبداللہ، ملیر کھوکھرا پار نمبر 5 میں فائرنگ سے 5 0سالہ نبیل ولد غفار زخمی ہوگئے ۔