کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور آبی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، جب پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے تو انڈین میڈیا خوشی مناتا ہے۔