اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ،انہوں نے کہا کہ اس اہم ترین فورم پر پاکستان کے بنیادی قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے،بھارت کو پاکستان پر آبی جارحیت مسلط کرنے کی قیمت چکانا پڑیگ ، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کسی صورت یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ورلڈ بنک نے سندھ طاس معاہدے کی ضمانت دی ہے، بھارت کو پاکستان پر آبی جارحیت مسلط کرنے کی قیمت چکانا پڑے گی۔