پڈعیدن (رپورٹ غلام حیدرآکاش) لاکھا روڈ ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی شالیمارایکسپریس لوپ لائن پر مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور 14مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دیکر روانہ کردیا گیا،ریسیکیو 1122 رضاکاروں نے بتایاکہ ٹرین حادثہ والی جگہ سرچ آپریشن کے دوران ایک جاں بحق شخص کی شناخت سکھر کے رہائشی ندیم شاہ کے نام سے ہوئی نعش کنڈیارو اسپتال منتقل کی گئی۔جبکہ ڈی ایس ریلوے سکھر جمشید عالم نے "جنگ" سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ شالیمار ٹرین اور مال بردار ٹرین کی لوپ لائن پر پیچھے سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آنے کی تحقیقات کی جائیگی جس کے بعد حادثہ کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔