• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق، فضل الرحمٰن ملاقات، ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (این این آئی) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ آمد پر ملاقات کی جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں خطے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوام کی حالت زار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور کہاگیاکہ اسلامی اْمّہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید