• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی رفتار دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں جانے کا خدشہ، ماہر معاشیات

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر معاشیات، سابق وزیر خزانہ، ڈاکٹر حفیظ پاشانےکہا ہے کہ مہنگائی کی رفتار دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں جانے کا خدشہ،آبنائے ہرمز بند ہوجاتی ہے تو عالمی سطح پر تیل کی تقریباً 20فیصد سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔ صحافی، ماہر افغان امور، افتخار فردوس نے کہا کہ چترال کے علاقے ارہندو بارڈر پرحالیہ دنوں میں کشیدگی بڑھی وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ’نیا پاکستان ‘میں میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیے میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پاکستان کو بیک وقت معاشی، سفارتی اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث پاکستانی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اس کے نتیجے میں مہنگائی، تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے آغاز میں پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ پاکستانی معیشت پر بھی خطرات کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہی تو پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں پر شدید دباؤ پڑ سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید