• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے 78 انسپکٹرز کو بطور ڈی ایس پیز ترقی دینے کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ آف سندھ پولیس شبیر احمد سیتھر نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ، چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ اور انسپکٹر جنرل آف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کو مراسلے تحریر کیے ہیں۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ 78سینئر ترین انسپکٹرز کو ترقی دے کر ڈی ایس پی بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے ساتھ 78 انسپیکٹروں کے نام اور شناختی کارڈ نمبر تحریر کئے گئے ہیں اور اطلاع دی گئی ہے کہ اگر اس فہرست سے کوئی بھی انسپیکٹر ان کے ادارے میں کام کر رہا ہے تو اس کے متعلق مطلع کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید