• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی جنگ جلد ختم ہونے کی پیشگوئی‘ ایران طویل لڑائی کیلئے پرعزم

دبئی /تہران (نیوزڈیسک )امریکی حکام نے اتوار کے روز پیش گوئی کی ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی جس کے بعد توانائی کی قیمتوں میں کمی آئے گی تاہم تہران نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستحکم اور مضبوط ہے اور اپنا دفاع جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے، لیکن ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے ہم نے کبھی جنگ بندی کی درخواست کی اور نہ ہی مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ ہم جب تک ضروری ہوا، اپنا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید