اسلام آباد(آئی این پی ) عید الفطرسے قبل موبائل صارفین کوفائیوجی سروس ملنے کا امکان ہے، ٹیلی کام آپریٹرزکوآئندہ ہفتے فائیو جی لائسنس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی کے بعد پی ٹی اے نے لائسنس جاری کرنے کی تیاریاں تیزکردیں،پی ٹی اے حکام فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کرچکے ہیں،ٹیلی کام کمپنیاں عید الفطرسے قبل فائیو جی سروس لانچ کر سکیں گی،پی ٹی ا ے کی کمپنیوں کو لائسنس کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کردی۔ لائسنس سے پہلے کمپنیوں کو 15ملین ڈالرکی بینک گارنٹی جمع کروانا ہوگی، ایک کمپنی نے بینک گارنٹی جمع کروا دی، 2کی جلد جمع ہونے کی توقع ہے،پی ٹی اے کی جانب سے تینوں کمپنیوں کو بیک وقت لائسنس دینے پر غور کیا جارہا ہے