• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی توانائی منڈیوں کی بحالی کی کنجی امریکا نہیں ایران کے ہاتھ میں

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی توانائی منڈیوں کی بحالی کی کنجی امریکا نہیں ایران کے ہاتھ میں، آبنائے ہرمز بندش سے عالمی تیل و گیس سپلائی شدید متاثر، مشرقِ وسطیٰ تیل پیداوار میں روزانہ ایک کروڑ بیرل تک کمی، توانائی کمپنیوں نے بتایا کہ ایرانی رضا مندی کے بغیر جہاز رانی مشکل ہے، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے صورتحال معمول پر آنے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے بعد عالمی توانائی منڈیوں کی بحالی اب بڑی حد تک ایران کے فیصلے پر منحصر ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی نے خریداروں کو اطلاع دی ہے کہ اپریل میں تیل کس بندرگاہ سے برآمد ہوگا اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، کیونکہ خلیج میں جنگ اور بحری جہازوں پر حملوں نے تقریباً بیس فیصد عالمی تیل اور مائع گیس کی ترسیل روک دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید