• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ٹرمینل کمپلیکس اور متعلقہ ایئر سائیڈ، لینڈ سائیڈ کی توسیع ہوگی

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی کے جناح ٹرمینل کمپلیکس (جے ٹی سی) اور اس سے ملحقہ ایئر سائیڈ اور لینڈ سائیڈ سہولیات کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ منصوبہ جوائنٹ وینچر ہوگا۔ اس منصوبے کے لیے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔ تجاویز تکنیکی اور مالیاتی حوالے سے طلب کی گئی ہیں۔ مذکورہ منصوبے پر کئی ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔ دوسری طرف ادارے کا بے بی کیئر روم تکمیل کے آخری مراحل پر ہے۔، یہ بے بی کیئر روم جے ٹی سی لیول ون پر قائم کیا گیا ہے۔ اس بے بی روم میں ادارے میں ملازمت کرنے والی خواتین کے بچے جن کی عمریں تین سے پانچ برس ہو، وہاں ان کی دیکھ بھال کی جا سکے گی۔ اس سلسلے میں ادارے نے خواتین ملازمین سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید