کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)تربت چوگان کنڈ کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ ڈی ایس پی کی سرکاری گاڑی اور اہلکاروں کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی تربت دیگر عملے کے ہمراہ گاڑی میں معمول کی گشت کر رہے تھے وہ جیسے ہی چوگان کنڈ کے قریب پہنچنے وہاں پہلے سے موجود مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ڈی ایس پی کی سرکاری گاڑی اور تین اہلکاروں کی بندوقیں چھین ر فرار ہوگئے۔