• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی ایئرپورٹ پر اتحاد ایئر کا طیارہ آتشزدگی میں بال بال بچ گیا

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) بھارتی دارالحکومت نیودہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اتحاد ایئر کا ایک طیارہ آتشزدگی کے واقعہ میں بال بال بچ گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کو گیٹ سے ٹیکسی وے تک لے جانے والے پش بیک ٹگ کے انجن میں اچانک تیز آگ بھڑک اٹھی۔ آگ براہ راست بوئنگ 777طیارے کے ناک کے عین نیچے لگی تھی۔ ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر ٹو ٹرک کے مکینیکل سسٹم میں لگی اگ کو بجھا دیا اور طیارے کو مکمل حفاظتی معائنے کیلئے واپس اسٹینڈ پر لایا گیا۔ اس واقعے میں کوئی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی بعد ازاں کلیئرنس ملنے پر تیارے کو منزل پر روانہ کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید