• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور نے کینالز پر کام رکنے کو سندھ کی عوامی جدوجہد کی فتح قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے کینالز پر کام روکنے اور سی سی آئی اجلاس بلانے کو قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور سندھ کے عوامی جدوجہد کی فتح قرار دے دیا ایک بیان میں فریال تالپور نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی وفاقی وحدت، آئین کی بالادستی، اور کسانوں کے حق کی فتح کا دن ہے، بلاول بھٹو زرداری کی اصولی قیادت اور سندھ کے عوام کے پُرامن احتجاج نے یہ ثابت کر دیا کہ جب موقف سچا اور نیت صاف ہو تو حکومت کو عوام کی بات سننا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا نئے کینالز پر کام روکنے کا اعلان اور 2 مئی کو سی سی آئی اجلاس بلانے کا فیصلہ ایک دانشمندانہ قدم ہے۔
اہم خبریں سے مزید