ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیرنگرانی نو مولود بچوں کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں کے لیے "نینیٹل ریسسٹی ٹیشن" ورکشا پ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد نومولود بچوں میں زندگی کے پہلے سانس کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور طبی عملے کو فوری اور مؤثر طریقے سے نینیٹل ریسسٹی ٹیشن کی تربیت فراہم کرنا تھا، تقریب کا آغاز ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کے خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے شرکاء کو "پہلا سانس اہم ہوتا ہے" کے پیغام کی اہمیت سے آگاہ کیاجبکہ ورکشاپ کی تربیت ڈاکٹر علی امجد اور ڈاکٹر اویس رومی نے دی، جبکہ اس کے انتظامات میں پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد نے معاونت فراہم کی۔