• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن وفد کی کمشنر سے ملاقات، بوسیدہ سیوریج نظام پر گفتگو

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ساؤتھ پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مارکیٹ کے درپیش مسائل، خصوصاً سیوریج کے بوسیدہ نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔محمد اختر بٹ نے کمشنر صاحب کو آگاہ کیا کہ بارشوں کے دنوں میں ناقص نکاسی آب کے باعث دکانوں میں پانی بھر جاتا ہے، جس سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی 2024 میں ایم ڈی واسا کو اس مسئلے کے حل کے لیے درخواست دی گئی تھی اور سروے بھی مکمل ہو چکا ہے، مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاحال عملی اقدامات نہیں کیے جا سکے۔
ملتان سے مزید