کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمشید روڈ اور اس کے اطراف بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، پولیس کے مطابق جمشید روڈ جیل گیٹ کے قریب سے آنے والے ٹریفک کو یاد گار فش سے شاہ نجف کٹ کی جانب منتقل کیاگیا۔