کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جس طرح ماضی میں بھارت کو ہماری فوج نے سبق سکھایا، آئندہ بھی سبق سکھائے گی، انڈیا کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ پاکستانی قوم اپنی فوج اور ملک کے ساتھ کھڑی ہے، تمام تر سیاسی اختلافات اور ناراضی کے باوجود صوبے کے لوگ سندھ کے مفادات کے نام پر ایک ہیں انہوں نے نہری منصوبہ رک نے پر مبارک باد دی ہے۔