کراچی( اسٹاف رپورٹر )رکشا ڈرائیورز اور مالکان نے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر رکشے کھڑے کر کے احتجاج کیا، پریس کلب چورنگی پر بھی رکشے کھڑے کرنے کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،شام کو دفاتر کی چھٹی کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی جس کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ ، ضیاء الدین احمد روڈ، سرور شہید روڈ، دین محمد وفائی روڈ ،کلب روڈ، شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور کئی ایمبولینس بھی پھنس گئیں۔