• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ اپنے متنازع امتحانی طریقے کار کو بہتر بنائے، مہاجر قومی موومنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی عہدیدارصادق ادریس نےمیٹرک بورڈ کے حالیہ امتحانات میں ہونیوالی بدعنوانی اور نقل مافیاپر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امتحانی مراکز میں سینٹر انتظامیہ بظاہر تو نظر آتی ہے،جو باصلاحیت اور ذہین طلباء کے ساتھ ناانصافی ہے ۔میٹرک بورڈ اپنے متنازعہ امتحانی طریقے کار کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کویقینی بنائے، کیونکہ طلباء قوم کا مستقبل اور معمار ہیں۔انھوں نے چیئر مین میٹر ک بورڈسے مطالبہ کیا ہے کہ محکمے کے کرپٹ اور نااہل آفسران کی جگہ اہل و ذمہ دارآفسران کو تعینات کرکے تعلیمی نظام کو مافیا ز سے پاک کیا جائے۔صادق ادریس نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں طلباء اور انکے ساتھ آنے والے والدین کو پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنامحکمے کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت جبکہ شدید گرمی میں کوئی بیٹھنے کا مناسب انتظام نہ ہونے کے سبب والدین شدید مشکلات سے دوچار رہتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید