کراچی(پ ر) ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان اسرار ایوبی کے بیٹے تیمور اسرار کا نکاح مسنونہ محمد راشد خان یوسفزئی کی بیٹی انوش خان کے ساتھ مقامی بینکوئٹ میں انجام پایا۔ تقریب میں قریبی عزیز واقارب اور احباب کے علاوہ ای او بی آئی کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئے جوڑے کو مبارکباد پیش کی ۔