کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی اردو یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا45واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیر صدارت منعقد ہوجس میں اکیڈمک کونسل کے چوالیسویں کی روداد کی توثیق کی گئی۔کلیہ تعلیمات کے شعبہ خصوصی تعلیم کے متعلق پیش کردہ سفارشات کی منظور دی گئی،شعبہ کیمیاء کے نصاب کے کریڈٹ آورز کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی پالیسی کے مطابق137کریڈٹ آورز کرنے اور نصاب میں پیش کردہ ترمیم کی منظور دی گئی،دفتر نظامت اعلیٰ تعلیم و تحقیق(GRMC)کے پیش کردہ معاملات کی منظوری و توثیق کردی گئی،اجلاس میں عارف والا کیمپس کے قیام کی اصولی منظوری دے دی، اکیڈمک کونسل نے معاہداتی ملازمت / تقررات(فیکلٹی اور اسٹاف)کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔