• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اسلام مخالف قوتوں کے اشارے پر اپنے ہی ملک میں ہی رہنے والے مسلمانوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے، بلال سلیم قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہےکہ بھارت اسلام مخالف قوتوں کے اشارے پر بھارت میں ہی رہنے والے مسلمانوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے،کشمیر میں کیے جانے والے بھارتی مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھے اگر بھارت نے کچھ بھی کیا تو اس کو اس کا پرزور جواب دیا جائے گا،پاکستان کے دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ پوری قوم کھڑی ہے، بھارت کو بھاگنے کا کہیں موقع بھی نہیں ملے گا،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے واضح ہو گیا ، انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی امن کو تباہ کرنے کے لیے سہولت کاریاں اسرائیل کی طرح عالمی دہشتگردی کر رہا ہے ،بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگایا مگر پاکستان نے دنیا کے امن کو ترجیح دی بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کیا اور بھارت سے ان الزامات کے ثبوت مانگے مگر بھارت نے کبھی بھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ،بلال سلیم قادری کا مزید کہا کہ طاس معاہدہ ختم کر کے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید