• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارانی پانی ذخیرہ کرنے کے ریزروائر بنائے اور شجر کاری کی جائے تو شہر کا درجہ حرارت معتدل ہوسکتا ہے، پی ڈی پی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین اعظم منہاس نے کہا ہے کہ کراچی کی شدید گرمی عوام کے نہیں بلکہ حکمرانوں کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے، فیل لائک میں 5ڈگری کا اضافہ عوام پر قیامت ڈھا رہا ہے یہ حکمرانوں اور بلڈر مافیا کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، کراچی جو کشادہ سڑکوں اور ہوا دار مکانوں کے لئے مشہور تھا اور جس کی شامیں ٹھندی اور ہوا دار ہوا کرتی تھیں اسے مطلب پرستوں کی ہوس کھا گئی، سمندر کے ساتھ ہونے کے باوجود شام میں گرم ہوائیں چلتی رہتی ہیں، کراچی کے حکمرانوں کو نہیں معلوم کہ ٹاؤن پلاننگ کس چڑیا کا نام ہے، بعد میں بننے والے شہری علاقے زیادہ تنگ ہیں، کراچی میں شجر کاری خطرناک حد تک کم ہے، اگر بارانی پانی ذخیرہ کرنے کے ریزروائر بنائے جائیں اور شجر کاری کی جائے تو شہر کا درجہ حرارت معتدل ہوسکتا ہے، پیپلز پارٹی کو سمجھنا چاہیے کہ کاغذات میں شجرکاری سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ کراچی اور حیدر آباد کے درمیان شہر بنانے کی بجائے جنگل بنایا جائے، موجودہ وزیر اعلیٰ کے دور میں کراچی کے انحطاط کا سفر تیزی سے طے ہوا ہے، آلودگی میں اضافے کی وجہ سے بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ حکمرانوں کو کراچی پر قبضہ کرنے کی بجائے شہر کو اون کرنے کی ضرورت ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید